ہم جمہوریت کے خلاف ہیں نہ ہوں گے... مارشل لاکی مذمت اور مخالفت کریں گے۔۔۔ شاہ محمود

بدھ 3 ستمبر 2014 14:37

ہم جمہوریت کے خلاف ہیں نہ ہوں گے... مارشل لاکی مذمت اور مخالفت کریں گے۔۔۔ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) پارلیمنٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت جمہوریت کے خلاف ہے نہ ہی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں'۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کل انہوں نے بہت سے لوگوں کو سنا، لیکن وہ ایوان کا ماحول خراب کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران اگر حل نہ ہوا تو تاریخ ہمیں ذمہ دار ٹہرائے گی۔پارلیمنٹ میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی جماعت کے مؤقف کا اعادہ کیا کہ گیارہ مئی کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوتی تھی۔

متعلقہ عنوان :