سیاسی رسہ کشی، آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد مشکوک

بدھ 3 ستمبر 2014 15:08

سیاسی رسہ کشی، آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد مشکوک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی اور دھرنوں کے باعث آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کے بارے میں شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ زرائع کے مطابق 14 اگست سے حکومت کے خلاف جاری احتجاجی مارچ اور دھرنوں کے باعث ملکی معیشت پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اگر یہ حالات مزید جاری رہتے ہیں تو آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کر نا مشکل ہوجائے گا ۔

زرائع کے مطابق ابھی تک آئی ایم ایف کی جانب سے پروگرام معطل یا قسط روکنے کے بارے کوئی عندیہ نہیں دیا گیا ہے مگر آئی ایم ایف وفد کا پاکستان آنے سے انکار اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آئی ایم ایف صورت حال سے مطمئن نہیں ہے۔دوسری جانب عالمی ریٹنگز ایجنسیز موڈیز اور ایس اینڈ پی بھی صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :