اسلام آباد میں دھرنا کیا دیا دارالحکومت غزہ بن گیا... شاہ محمود

بدھ 3 ستمبر 2014 15:18

اسلام آباد میں دھرنا کیا دیا دارالحکومت غزہ بن گیا... شاہ محمود

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں آنے کا ڈر تھا کہ کہیں حالات کشیدہ نہ ہوجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد میں دھرنا کیا دیا، دارالحکومت غزہ بن گیا۔ان کا کہنا تھا آنے سے قبل ہم نے کارکنوں سے یہ حلف لیا تھا کہ کوئی بھی سرکاری عمارت میں داخل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت پرامن ہے، پارلیمنٹ پر حملہ کیسے کرسکتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوامی تحریک نے بھی پرامن جمہوری جدوجہد کا یقین دلایا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد آنے دیا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں، لیکن لاشیں پر کس کا شکریہ ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ آج شام چار بجے اپنی سفارشات کے پیپر اپوزیشن کے جرگے میں پیش کریں گے۔