زاہد حامد اور شاہ محمود قریشی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ‘ پرویز رشید نے معاملہ رفع دفع کرایا

بدھ 3 ستمبر 2014 15:49

زاہد حامد اور شاہ محمود قریشی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ‘ پرویز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) وزیر مملکت زاہد حامد اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ‘ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے معاملہ رفع دفع کرایا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا سعد رفیق اور پرویز رشید کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی اس موقع پر وزیر مملکت زاہد حامد بھی موجود تھے، پارلیمنٹ کے بیچوں بیچ جب تحریک انصاف کے رہنماوٴں اور وفاقی وزرا کا سامنا ہوا تو زاہد حامدپی ٹی آئی رہنماوٴں کو دیکھتے ہی بولے کہ دھرنیوالوں کاطرز عمل غیرجمہوری ہے جس پر شاہد محمود قریشی اور ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔

تاہم موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید اور دیگر ارکان نے دونوں رہ نماوٴں کے درمیان بیچ بچاوٴ کرایا اور معاملہ رفع دفع ہوا۔