استعفی دیتے جائو!!! اراکین پارلیمنٹ‌ پی ٹی آئی اراکین پر جملےکستے رہے!!!

بدھ 3 ستمبر 2014 16:09

استعفی دیتے جائو!!! اراکین پارلیمنٹ‌ پی ٹی آئی اراکین پر جملےکستے رہے!!!

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) پارلیمنٹ کے مشترک اجلاس میں شاہ محمود اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی جب باہر جانے لگے تو غصے سے بھرے پارلیمنٹ کے اراکین نے ان پر خوب جملے کسے.

(جاری ہے)

ایک طرف سے آواز آئی کہ شاہ صاحب استعفیٰ تو دیتے جائو، جس پر شاہ محمود نے طنزیہ مسکراہٹ کے علاوہ کوئی اور جواب نہیں دیا، جبکہ دوسری طرف سے آواز آئی کہ استعفیٰ نہیں دینا تو وزیر اعظم کا استعفیٰ ہی لیتے جائو!!!.