عمران اور قادری کی خفیہ شادی بالآخر منظر عام پر آگئی: مشاہد اللہ

بدھ 3 ستمبر 2014 17:23

عمران اور قادری کی خفیہ شادی بالآخر منظر عام پر آگئی: مشاہد اللہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) مسلم لیگ ن سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ بالآخر عمران خان اور طاہرالقادری کی خفیہ شادی منظر عام پر آگئی ہے۔ جاوید ہاشمی کی جمہوریت کے لئے بہت بڑی قربانیں ہیں اور ان کے تمام الزامات کی چھان بین کی جائے کیونکہ اس وقت کوئی نہ کوئی سازش کے تحت دھرنے والوں کو معاونت فراہم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ ایک ہی کنٹینر پر خطابات شروع ہوگئے ہیں ، ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اعلانات کیے جارہے ہیں ، خفیہ شادی بالآخر سامنے آگئی ہے ، اس وقت دھرنوں کی مد میں پورے ملک کی معیشت کو تباہ کیا جارہا ہے اور ملک کو دھرنوں کی مد میں اربوں کا نقصان ہوچکا ہے لیکن حکومت اب بھی مذاکرات کے لئے تیار ہے اور یہ تمام ترمعاملات مذاکرات سے ہی حل ہوں گے۔