پارلیمان کا اجلاس،تہمینہ دولتانہ فہمیدہ مرزاسے تصاویر بنواتی رہیں

بدھ 3 ستمبر 2014 17:36

پارلیمان کا اجلاس،تہمینہ دولتانہ فہمیدہ مرزاسے تصاویر بنواتی رہیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی درخواست کرکے سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے ساتھ تصاویر بنواتی رہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران جب نماز ظہر کے وقفہ کا اعلان ہوا تو حکمران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے پاس جا کر ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے رضا مندی کا اظہار کیا۔اس دوران پیپلزپارٹی کی ایک اور دوسری رکن اسمبلی شگفتہ بھی آن پہنچی جس کے بعد تینوں شخصیات نے ایوان میں ایک مشترکہ تصویر بنوائی۔

متعلقہ عنوان :