آپریشن میں ہمارے صرف 25 سے 30 افراد مارے گئے؛ احسان اللہ احسان

بدھ 3 ستمبر 2014 18:25

آپریشن میں ہمارے صرف 25 سے 30 افراد مارے گئے؛ احسان اللہ احسان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3ستمبر۔2014ء)ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ آپریشن میں ہمارے 910 افراد مارے گئے ہیں، حقیقت یہ ہےکہ اس جنگ میں ہمارے صرف 25 سے 30 افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ بمباری میں 5 درجن سے زائد عوام ہلاک ہوچکے ہیں، آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی بم فیکٹریاں منتقل کر لی گئیں تھیں۔