احمد شہزاد کے مذہبی کلمات کی تحقیقات شروع

بدھ 3 ستمبر 2014 19:05

احمد شہزاد کے مذہبی کلمات کی تحقیقات شروع
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے احمد شہزاد کی سری لنکن کھلاڑی تلکارتنے دلشان سے گفتگو اور ادا کیے جانے والے مذہبی کلمات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔احمد شہزاد نے سری لنکا کے خلاف ہفتے کو ہونے والے آخری ایک روزہ میچ میں یہ کلمات ادا کیے تھے اور اس دوران کھلاڑیوں کی ڈریسنگ روم واپسی پر کیمرے نے انہیں یہ کلمات ادا کرتے ہوئے ریکارڈنگ کر لی تھی۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے کہا تھا کہ ‘اگر تم غیر مسلم ہو اور مسلمان ہو جاتے ہو تو چاہے تم نے اپنی زندگی میں جو بھی کیا ہو، تم سیدھے جنت میں جاؤ گے’۔دلشان کا جواب سنا نہیں جا سکا تاہم اس کے جواب میں شہزاد نے کہا کہ ‘پھر آگ میں جانے کے لیے تیار رہو’۔بورڈ نے اس معاملے پر احمد شہزاد کو بدھ کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر طلب کیا تھا۔پی سی بی کے جنرل منیجر میڈیا آغا اکبر نے کہا کہ احمد شہزاد نے بورڈ کو بتایا کہ ‘یہ ان کی دلشان سے ذاتی گفتگو تھی’ اور بورڈ اس معاملے کی ابھی تحقیقات کر رہا ہے۔پاکستان کو اس میچ اور سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔