نپیرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں43 اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 3 ستمبر 2014 19:27

نپیرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں43 اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 43پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نپیرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 43 پیسے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نیپرا کے مطابق اضافہ جولائی کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔جولائی میں فرنس آئل سے بجلی پیداواری لاگت سات روپے چھ پیسے رہی، صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 3 ارب 36کروڑ روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے، جولائی میں صارفین کو 10 ارب 23کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ نیپرا کے مطابق 50یونٹ استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :