خیرپور ، نہر سے 8 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش برآمد‘

بدھ 3 ستمبر 2014 19:58

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) نہر سے 8 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش برآمد‘ پولیس کے مطابق کنب تھانے کی حدود شاہنواز پل کے قریب نہر سے ایک 8 سالہ نامعلوم بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے نامعلوم سفاک ملزمان نے تشدد کے بعد آنکھیں نکالیں اور ہاتھ پیر رسی سے باندھ کر نہر میں پھینک دیا۔

(جاری ہے)

لوگوں نے لاش نہر میں تیرتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی‘ پولیس نے لاش نہر سے نکلوا کر اسپتال منتقل کردی۔