” توں ہے کیا مشرف کا چمچہ“شاہ محمود زاہد حامد کو پڑ گئے،ارکان نے بیچ بچاؤ کرایا

بدھ 3 ستمبر 2014 20:35

” توں ہے کیا مشرف کا چمچہ“شاہ محمود زاہد حامد کو پڑ گئے،ارکان نے بیچ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی آمد ، حکومتی اراکین نے طنز کے تیر چلا دیئے ۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد کی جانب سے استعفے سے متعلق بات کرنے پر شاہ محمودقریشی ان پر پھٹ پڑے اور کہا کہ ” توں ہے کیا مشرف کا چمچہ“ بڑی لمبی کہانی ہے تمہارے بارے میں کہنے کی ۔

بعد ازاں وفاقی وزیر پرویز رشید ، نوید قمر سمیت دیگر نے معاملہ ٹھنڈا کرایا قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے شکایت کی بعد میں زاہد حامد شاہ محمود قریشی کے پاس آئے اور انہیں پچھلی نشستوں پر لے گئے ۔بدھ کے روز جب سپیکر نے نماز کیلئے وقفہ دیا تو روحیل اصغر نے شاہ محمود قریشی کو فقرا کسا تو وہ غصے میں آگئے تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر انہیں باہر لے گئے اس کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے جب شاہ محمود قریشی سے کوئی بات کی تو شاہ محمود قریشی ان پر پھٹ پڑے اور اونچا اونچا کہنے لگے کہ توں ہے کیا مشرف کا چمچہ بڑی لمبی کہانی ہے تمہارے بارے میں مشرف کی کابینہ میں وزیر قانون تھے تو اس دوران وزیر اطلاعات پرویز رشید جو شاہ محمود قریشی کے پاس بیٹھے تھے نے زاہد حامد کو پکڑ کرباہر لے گئے ۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ خواجہ آصف کے پاس گئے اور پھر شاہد خاقان عباسی کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ ایسا نہ کریں تھوڑی دیر بعد روحیل اصغر ایوان میں واپس آئے اور پرویز رشید کو کوئی بات کہی تو پرویز رشید نے ان کے سامنے ہاتھ جوڑے دیئے اور منع کیا بعد ازاں سپیکر کے چیمبر سے زاہد حامد نکلے اور شاہ محمود قریشی کو پکڑ کر پیچھے لے گئے اور انہیں سمجھایا ۔

جب روحیل اصغر سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے شاہ محمود قریشی کو ایسی کیا بات کہی کہ وہ غصے میں آگئے تو روحیل اصغر نے جواب دیا کہ انہوں نے شاہ محمود قریشی کو چڑھایا ۔ ذرائع کے مطابق زاہد حامد نے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ آپ نے ا ستعفے دے دیئے ہیں تو ایوان میں کیوں آئے ہیں اگر سپیکر آپ سے سوال کرے پوچھے تو آپ کیا جواب دینگے ۔ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے استعفوں کا معاملہ کافی اراکین نے اٹھایا ۔