شیخ رشید نے تحریک انصاف کے کنٹینر کو چھوڑ کر عوامی تحریک کے کنٹینر پرڈیرے ڈال لیے

بدھ 3 ستمبر 2014 20:38

شیخ رشید نے تحریک انصاف کے کنٹینر کو چھوڑ کر عوامی تحریک کے کنٹینر پرڈیرے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے کنٹینر کو چھوڑ کر عوامی تحریک کے کنٹینر پرڈیرے ڈال لیے شیخ رشید جو کہ سولہ اگست سے لے کر بدھ کی صبح تک عمران خان کے ساتھ کنٹینر پر براجمان تھے انہوں نے بدھ کی شام اپنا ٹھکانہ تبدیل کرلیا اور وہ طاہر القادری کے کنٹینر پر پہنچ گئے تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا ہے کہ وہ خوشی سے گئے ہیں یا پھر کوئی بات ہوئی ہے.