Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان اقتدار کی جنگ میں متاثرین شمالی وزیرستان اپریشن کو بھول گئے ہیں،فرزند علی وزیر ایڈوکیٹ

بدھ 3 ستمبر 2014 20:54

وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان اقتدار کی جنگ میں متاثرین شمالی وزیرستان ..

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما فرزند علی وزیر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان اقتدار کی جنگ میں متاثرین شمالی وزیرستان اپریشن کو بھول گئے ہیں اور انہیں بے یارو مددگار چھوڑ گئے ہیں حکمران اور احتجاج کرنے والے انا کی ضد چھوڑ کر متاثرین شمالی وزیرستان اپریشن کی امداد پر توجہ دیں کیونکہ متاثرین ایک عظیم مقصد کیلئے اپنے گھر بار چھوڑ کر بے سرو سامانی کی حالت میں نکلے ہیں اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد حالات کی وجہ سے آج پاکستان کا دس ارب سے زائد نقصان ہوا ہے لہذا حکمران اور احتجاج کرنے والے دونوں ان حالات کے ذمہ دار ہیں کیونکہ اگر وزیر اعظم نواز شریف اگر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے جس طرح پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کئے تھے اگر مسلم لیگ کی حکومت بھی اسی طرح ان مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرتی تو آج حالات اس قدر خراب نہ ہوتے انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں اقتدار اور کرسی کی جنگ چھوڑ کر متاثرین شمالی وزیرستان کی بحالی اور جلد گھروں کو واپسی کیلئے اقدامات کریں کیونکہ یہاں بنوں میں متاثرین کو رہائشی اور تعلیمی سہولیات میں مشکلات کا سمان ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین کیلئے متبادل انتظم کئے بغیر انہیں سکولوں سے نہ نکالا جائے اور متاثرین کیلئے وزیرستان میں تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

جبکہ سیاسی بحران کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالاجائے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات