ہم چور دروازوں سے پارلیمنٹ اور لاجز آتے ہیں، حاجی عدیل

جمعرات 4 ستمبر 2014 12:32

ہم چور دروازوں سے پارلیمنٹ اور لاجز آتے ہیں، حاجی عدیل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ ہم چور دروازوں سے پارلیمنٹ آتے ہیں اور چور دروازوں سے ہی واپس جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مجھے اس موقع پر بہادر شاہ ظفر یاد آگئے، جن کی حکومت صرف پحل میں تھی اور باہر کمپنی کی حکومت تھی۔ یہ کیسی حکومت ہے کہ باہر دہشت گرد کھڑے ہیں اور لوگوں اور گاڑیوں کو وہ چیک کر رہے ہیں۔ حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اس کی پارلیمنٹ بھی آزاد ہے۔

متعلقہ عنوان :