ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر فلموں میں کام حاصل کیا ،صائمہ نور

جمعرات 4 ستمبر 2014 13:05

ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر فلموں میں کام حاصل کیا ،صائمہ نور

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء)نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پرفلموں میں کام حاصل کیا ،کیرئیر میں آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں لیکن بہتری کی گجائش ہر وقت موجود رہتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں صائمہ نور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے ، اپنی غلطیوں سے اپنی اصلاح کی ہے اور بہتر سے بہتر کی تلاش میں رہی ہوں ۔

مجھے آج تک فلموں میں جتنے بھی کردار ملے ہیں وہ میری صلاحیتوں اور نیک نیتی کا نتیجہ ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ۔صائمہ نور نے کہا کہ بے مقصد فلموں میں کام کر کے اپنے کیرئیر کو خراب نہیں کرنا چاہتی ۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اگر انڈسٹری کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنا یہ تو سب کو متحد ہونا ہوگا۔