طاہرالقادری ایک مہاجر ہیں وہ کینیڈا سے آئے ہیں اور جلد ہی واپس چلے جائیں گے، اسفندیار ولی خان
جمعرات 4 ستمبر 2014 16:06
چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء)
عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان کہتے ہیں کہ ہمارے نظام میں خرابیاں موجود ہیں لیکن ایک شخص کی غلطی پورے نظام پر نہیں ڈالی جاسکتی، طاہر القادری ایک مہاجر ہیں وہ کینیڈا سے آئے ہیں اور جلد ہی واپس چلے جائیں گے۔ چارسدہ میں پریس کانفرنس کے دوران اسفندیار ولی خان نے کہا کہ آئی ڈی پیز مصیبت میں ہیں اور وہاں بچے مررہے ہیں، وفاقی حکومت اسلام آباد میں ہونے والی لڑائی میں اتنا پھنس گئی ہے کہ آئی ڈی پیز کو بھول گئی، خیبر پختونخوا کی حکومت بھی وفاق پر قبضے میں لگی ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام ہر ایک پر لازم ہے لیکن استعفیٰ دینے والے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی استعفوں پر خاموشی سے چلے گئے۔
وہ گلزار خان، ناصر خان خٹک اور مسرت احمد زیب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔ اگر وفاق، سندھ، اور پنجاب میں استعفے دیئے جاتے ہیں تو پھر خیبر پختونخوا سے بھی استعفے دینے چاہئیں۔ اگرقومی اسمبلی سے استعفے دے رہے ہیں تو صوبائی حکومت کیوں بچارہے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لوگ اگر دھاندلی کی بات کرتے ہیں تو درحقیقت دھاندلی تو خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ ہوئی ہے، دوسروں کے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم تھے لیکن ہمارے لئے حکیم اللہ محسود تھے۔
ہمارے نظام میں خرابیاں موجود ہیں لیکن ایک شخص کی غلطی پورے نظام پر نہیں ڈالی جاسکتی۔ آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ ایک الگ معاملہ ہے اور حقوق کی جنگ دوسرا۔ نظام بچانے کے لئے ہم نے نتائج تسلیم کئے۔ حقوق کی جدو جہد کے لئے ان کی 3 نسلیں گزر گئیں اور آئندہ 3 نسلیں بھی اس کے لئے جدو جہد کریں گی لیکن ہم سب کو آئین کے راستے پر چلنا چاہئے، یہ خوش قسمی ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ سیاسی جماعتیں متحد ہیں، طاہر القادری ایک مہاجر ہیں وہ کینیڈا سے آئے ہیں اور جلد ہی واپس چلے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.