گورنر سندھ سے رحمان ملک کی ملاقات ، متحدہ سے استعفے نہ دینے کی درخواست

جمعرات 4 ستمبر 2014 18:21

گورنر سندھ سے رحمان ملک کی ملاقات ، متحدہ سے استعفے نہ دینے کی درخواست

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خا ن سے جمعرات کو گورنر ہاوٴس میں پیپلزپارٹی کے رہنما سینٹر رحمان ملک نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر رحمان ملک نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے درخواست ہے کہ موجودہ حالات میں استعفے نہ دیں۔ الطاف حسین ایک بڑے سیاسی لیڈر ہے ان کا بڑا سیاسی ویژن ہے امید ہے کہ الطاف حسین اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :