سابق صدر سے چوہدری برادران کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 4 ستمبر 2014 19:41

سابق صدر سے چوہدری برادران کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4ستمبر۔2014ء) چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ آصف زرداری کہتے ہیں چوہدری شجاعت ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں۔‎چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں حکومت، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء کا دہرا معیارنہیں ہونا چاہیے۔