فرانسی جریدے کی مراکشی نژاد مسلم وزیرتعلیم کے خلاف نسل پرستانہ مہم

جمعرات 4 ستمبر 2014 19:41

فرانسی جریدے کی مراکشی نژاد مسلم وزیرتعلیم کے خلاف نسل پرستانہ مہم

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء)فرانس کی مراکشی نژاد وزیرتعلیم نجات ولود بلکاجیم نے اپنے خلاف میڈیا پر نسل پرستانہ مہم کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کا احترام کیا جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ بات دائیں بازو کے فرانسیسی ہفت روزے کی ایک رپورٹ کے ردعمل میں کہی ۔اس جریدے نے آیندہ ہفتے شائع ہونے والے ایڈیشن میں یہ لکھا ہے کہ وزیر بالکاجیم مذہبی اور نسلی پس منظر کی حامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں احترام پر زوردیتی ہوں اور میں خاص طور یہ بات دہرانا چاہتی ہوں کہ نسل پرستی کوئی رائے نہیں بلکہ ایک جرم ہے۔