پاکستانی مسافروں کاابوظہبی ایئرپورٹ پر امریکی پری کلیئرنس کی سہولت سے بھرپور استفادہ

جمعرات 4 ستمبر 2014 19:53

پاکستانی مسافروں کاابوظہبی ایئرپورٹ پر امریکی پری کلیئرنس کی سہولت ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء)اتحادایئر ویزسے پروازکرنے والے پاکستانی مسافر، ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے پری کلیئرنس کے بعدامریکہ میں مقامی باشندوں کی طرح آمد کے فوائد سے بھرپور لطف اندوزہورہے ہیں۔ جنوری 2014 میں امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی ٹی) کی سہولت کے آغاز کے بعد سے اب تک پاکستان سے 25 ہزار سے زیادہ مسافروں کو امریکی امیگریشن اینڈکسٹمز، پبلک ہیلتھ اورمحکمہ ایگریکلچرانسپکشنزکے ذریعے کلیئرکیا گیا ہے جس کے بعد ان کو امریکہ میں آمد پرایئرپورٹ میں سامان کی تلاشی سے چھٹکارہ ملا ہے۔

اتحادایئر ویزکے ایریا جنرل منیجر برائے پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا عامر خان نے کہا ہے کہ ابو ظہبی کے ہوائی اڈے پر امریکی کسٹمزاینڈ امیگریشن کی پری کلیئرنس کی سہولت پاکستانی مہمانوں میں زبردست مقبولیت حاصل کرچکی ہے کیونکہ اس سے امریکی سفر پر اثر انداز ہونے والے بڑے تناؤکوکم کرنے میں مدد ملی ہے۔

(جاری ہے)

ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پری کلیئرنس کا دوسرا بڑا فائد ہ یہ ہے کہ سامان کی سیکورٹی سکریننگ امریکی TSA سیکورٹی معیارکے مطابق ہے۔اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے اتحادایئر ویزکے پاکستانی مسافر ابوظہبی کے راستے شکاگو، لاس اینجلس، نیو یارک اور واشنگٹن کے لئے روانگی کے دوران CBP کی سہولت کا استعمال کر سکتے ہیں ۔