جنوبی افریقی کرکٹر ڈوپلیسی ڈک پر آوٹ نہ ہونیوالے پہلے کھلاڑی،کیرئیر کی پہلی سواننگز میں کوئی بھی بالر پہلی بال تو دور کی بات انہیں صفر آؤٹ نہ کرسکا،انٹرنیشنل کرکٹ میں بغیر ڈک پر آؤٹ ہوئے سب سے زیادہ اننگز کھیلنے کا ریکارڈ173 اننگز کے ساتھ سابق بھارتی بلے بازراہول ڈریوڈ کے پاس ہے

جمعرات 4 ستمبر 2014 20:14

جنوبی افریقی کرکٹر ڈوپلیسی ڈک پر آوٹ نہ ہونیوالے پہلے کھلاڑی،کیرئیر ..

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) جنوبی افریقن بیٹسمین فاف ڈوپلیسی کیرئیر کی پہلی سواننگز میں بغیر صفر پر آؤٹ نہ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک طرف بلے باز بار بار انڈے کھاتے رہے تو وہیں جنوبی افریقا کے بیٹسمین فاف ڈوپلیسی نے انڈے نہ کھانے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

افریقی بیٹسمین فاف ڈوپلیسی نے انٹرنیشنل کیرئیرکی سو اننگز کھیل لی لیکن کوئی بھی بالر پہلی بال تو دور کی بات انہیں صفر آؤٹ نہ کرسکا۔

تین ملکی سیریز کا چھٹا میچ ڈوپلیسی کے کیرئیر کی سویں اننگز تھی لیکن یہاں بھی وہ اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور پہلی سو انٹرنیشنل اننگزمیں بغیرانڈا کھائے ہوئے پہلے بیٹسمین بن گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں بغیر ڈک پر آؤٹ ہوئے سب سے زیادہ اننگز کھیلنے کا ریکارڈ ایک سو تہتر اننگز کے ساتھ سابق بھارتی بلے بازراہول ڈریوڈ کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :