ترکی،مظاہروں کے دوران گولی چلانے پر پولیس اہلکار کو آٹھ سال قید

جمعرات 4 ستمبر 2014 22:12

ترکی،مظاہروں کے دوران گولی چلانے پر پولیس اہلکار کو آٹھ سال قید

انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) ترک عدالت نے گیزی پارک مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے ایک شخص کے قتل کے مقدمے میں ایک پولیس اہلکار کو قصور وار قرار دے دیا ، انقرہ کی ایک عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار کو آٹھ سال قید کی سزا بھی سنائی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کے ادارے کے اس اہلکار پر الزام تھا کہ اْس نے یکم جون 2013ء کو انقرہ میں احتجاج کرنے والے ایک 26 سالہ نوجوان کو گولی ماری تھی۔

(جاری ہے)

جج نے وکیل دفاع کی اس دلیل کو رد کر دیا کہ پولیس ذاتی دفاع میں یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی تھی۔ وکلائے استغاثہ نے ملزم کو کم از کم 26سال سزائے قید دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :