بھارت مخالف شدت پسندوں نے پاکستان میں ٹھکانے قائم کررکھے ہیں،راج ناتھ کا الزام،خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت،حساس مقامات پر مخبروں کے نیٹ ورکس کوبڑھایاجائیگا،بھارتی وزیرداخلہ کی زیرصدارت اہم اجلاس میں فیصلے

جمعرات 4 ستمبر 2014 22:15

بھارت مخالف شدت پسندوں نے پاکستان میں ٹھکانے قائم کررکھے ہیں،راج ناتھ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں،بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کا بھرپور جائزہ لیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے کہاکہ ملکی سیکورٹی معاملے کو بڑی سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور ایک سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، بھارتی سکیورٹی فورسز کو عام طور پر چوکنا رکھا جاتا ہے اس کا سبب ملک کے اندر موجود مقامی عسکریت پسند وں کے مسلح گروپوں اور ان بھارت مخالف گروہوں کی طرف سے حملوں کے خطرات ہیں جنہوں نے پاکستان میں اپنے ٹھکانے قائم کر رکھے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اضافی سکیورٹی اقدامات میں یہ بات بھی شامل ہو گی کہ صوبے میں حساس مقامات پر مخبروں کے نیٹ ورکس کو وسعت دیتے ہوئے انہیں زیادہ فعال کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :