Live Updates

تحریک انصاف کے مطالبات پر جواب تیار کر لیا، وزیر اعظم کے استعفے کے معاملے پر حکومتی موقف برقرار ہے،چودھری نثار،

دونوں جماعتوں شاہراہ دستور خالی کرنے پر راضی ہیں۔ پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

جمعرات 4 ستمبر 2014 23:08

تحریک انصاف کے مطالبات پر جواب تیار کر لیا، وزیر اعظم کے استعفے کے معاملے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارنے کہاہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات پر جواب تیار کر لیا،۔ وزیر اعظم کے استعفے کے معاملے پر حکومتی موقف برقرار ہے۔ دونوں جماعتوں شاہراہ دستور خالی کرنے پر راضی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چودھری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف کے تحریری مطالبات پر حکومتی جواب تیار کر لیا گیا۔

وزیراعظم کے استعفی پر حکومتی موقف برقرار ہے۔ استعفوں کے علاوہ دیگر 5 نکات پر آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

تحریری جواب باقاعدہ طور پر تحریک انصاف کی قیادت تک پہنچادیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات سیاسی، قانونی اور انتظامی نوعیت کے ہیں، ان مطالبات اور قانونی مسودے پر وفاقی وزیر زاہد حامد نے اجلاس میں بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے بتایا کہ وہ واپس ڈی چوک منتقل ہو جائینگے، ایک سوال کے جواب میں چودھری نثار نے کہا کہ عوامی تحریک کے زبانی مطالبات بھی جواب تیار کر لیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس میں انہیں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ساتھ مذاکرات پر اعتماد میں لیا گیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :