Live Updates

چین کے صدر کا دورہ پاکستان سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ملتوی ، چینی سفارتخانے کا تصدیق کرنے سے انکار، لاہور کے گنجان آباد علاقے میں ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی جس پر چینی صدر کا دورہ ملتوی کردیا گیا، چینی سکیورٹی ٹیم، اسلام آباد کی صورتحال پاکستان کا نجی مسئلہ ہے ہم اسلام آباد کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں، توقع ہے کہ فریقین مسئلے کو جلد سے جلد حل کرلینگے، چینی سفارتخانہ ،عمران خان اور طاہر القادری کو مبارک ہو ،چینی صدر نے دورہ ملتوی کردیا ،36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونا تھی ، احسن اقبال کا ٹویٹ

جمعرات 4 ستمبر 2014 23:17

چین کے صدر کا دورہ پاکستان سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ملتوی ، چینی سفارتخانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) چین کے صدر ژی پن پنگ کا دورہ پاکستان سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ملتوی کردیا گیا ، چینی سفارتخانے نے تصدیق کرنے سے انکارکردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر نے ستمبر کے وسط میں پاکستان کا اہم دورہ کرنا تھا اور اسلام آباد میں دھرنوں کے باعث آرمی چیف کو لاہور میں ملاقاتوں کی تجویز دی گئی تھی ۔

بدھ کو چین کے صدر کے دورے کے حوالے سے امور طے کرنے کے لیے چینی صدر کی سکیورٹی ٹیم نے کہا کہ گنجان آباد علاقے میں ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں اور سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی جس پر چینی صدر کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ ترجمان چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورہ کی منسوخی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں دورہ منسوخ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اسلام آباد کی صورتحال پاکستان کا نجی مسئلہ ہے ہم اسلام آباد کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں اور توقع ہے کہ فریقین مسئلے کو جلد سے جلد حل کرلینگے جبکہ احسن اقبال نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان کو مبارک ہو چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے اور پاکستان کو مظاہرین کی وجہ سے بڑا دھچکا لگا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ فی الوقت ملتوی کیا گیا ہے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا واضح رہے کہ چینی صدر کے حالیہ دورے سے پاکستان میں 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونا تھی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات