سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے ایک اور نیا قانون

جمعہ 5 ستمبر 2014 13:01

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے ایک اور نیا قانون

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) سعودی ہیلتھ انشورنس کاﺅنسل نے غیر ممالک سے مملکت میں آنے والوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کو لازمی قرار دے دیا ہے اور اس مقصد کیلئے رہائی ویزا کو انشورنس کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کونسل کے نمائندہ ٹائف الریفی کا کہنا ہے کہ ملازمین کی انشورنس کی فیس ادا نہ کرنے والے مالکان کو فیس بھی ادا کرنا ہوگی اور جرمانہ بھی، اگر انشورنس کمپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگی تو اسے ذمہ داری پوری کرنے کے علاوہ 5000 سعودی ریال کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :