داعش سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحاد میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں،برطانوی وزیراعظم

جمعہ 5 ستمبر 2014 13:02

داعش سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحاد میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں،برطانوی ..

ویلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہاہے کہ داعش سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحاد میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ویلز میں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر تقریر میں اس بات کا اشارہ دیا کہ ان کا ملک ایسے کسی عالمی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے جو داعش سے سختی سے نمٹے ،بعدازاں روسی صدراوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملاقات بھی کی جس میں یوکرائن کے بحران پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :