سعودی عرب میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی پر امریکی شہری سمیت 24 افراد کو سزا

جمعہ 5 ستمبر 2014 13:32

سعودی عرب میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی پر امریکی شہری سمیت 24 افراد کو ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنیوالی خصوصی فوج داری عدالت نے22 سعودی شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو2سے27 سال قیدکی سزاؤں کا حکم دیدیا، ان پردارالحکومت ریاض میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنیوالی خصوصی فوج داری عدالت نے22 سعودی شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو2سے27 سال قیدکی سزاؤں کا حکم دیدیا، ان پردارالحکومت ریاض میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ ان پراہم شخصیات پرحملوں، تیل پائپ لائنوں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے، اہم حکومتی اور ریاستی تنصیبات پر حملے، ولی الامر کے خلاف بغاوت، سعودی عرب اوربحرین میں دہشت گردی کے لیے خفیہ گروہ تشکیل دینے، غیرقانونی طورپر اسلحہ اوررقوم جمع کرنے اورعام شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :