معاملہ گولیوں،ڈنڈوں سےنہیں،عوامی راستےسےحل ہوگا،رحمان ملک

جمعہ 5 ستمبر 2014 13:36

معاملہ گولیوں،ڈنڈوں سےنہیں،عوامی راستےسےحل ہوگا،رحمان ملک

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہ نما اور سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی معذرت کے بعد اس معاملے کو ختم کرنا چاہیے، معاملہ گولیوں اور ڈنڈوں سے حل نہیں ہوگا، اس کیلئے عوامی راستہ نکالنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا تقدس ہر صورت میں بحال رہنا چاہیے، ملک اس وقت پریشانی سے دوچار ہے۔



رحمان ملک نے کہا کہ یہ معاملہ گولیوں اور ڈنڈوں سے حل نہیں ہوگا، طاہر القادری اور عمران خان سے اپیل ہے کہ سیز فائر کریں، ہم ایک ایسا راستہ دیں گے جو عوامی ہوگا، آصف زرداری اس معاملے کو حل کرنے کیلئے خود دیکھ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہتا ہوں ایک ایک قدم پیچھے ہٹو۔ سم