پریانکا چوپڑا نے اداکاری کے بعد پروڈکشن شروع کر دی

جمعہ 5 ستمبر 2014 13:38

پریانکا چوپڑا نے اداکاری کے بعد پروڈکشن شروع کر دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اداکاری کے بعد پروڈکشن شروع کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اگرچہ مادھر بندھارکر کی فلم” مادادم جی“ میں اداکاری کی پیشکش ٹھکرا دی لیکن فلم میں پروڈیودسر کے فرائض سرانجام دیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اس حوالے سے ان کے کاندھے پر دوہری ذمہ داری ہوگئی ہے وہ اپنے کام پر بے حد محنت کر رہی ہیں مادھر ان کی مکمل رہنمائی کر رہے ہیں-میں امید کرتی ہوں فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی-