جو آج پارلیمنٹ میں ہوا وہ اچھی بات نہیں، طاہرالقادری

جمعہ 5 ستمبر 2014 14:32

جو آج پارلیمنٹ میں ہوا وہ اچھی بات نہیں، طاہرالقادری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو کچھ ہوا وہ اچھی بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی خاطر سمجھوتے کرنا ہوں گے اور مشکل حالات میں صبر و تحمل کے ساتھ رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب کو بھی وہی حقوق حاصل ہیں جو امیروں کو ہیں اور آپ غریبوں اورمظلوموں کوانصاف دلانے کیلئے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ کے ایوان میں درست نمائندے ہوتے تو آپ کو یہاں دیکھنے کے لیے آتے۔

متعلقہ عنوان :