پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،شیخ رشید احمدکی بولنے کی استدعا ، اجازت نہ مل سکی

جمعہ 5 ستمبر 2014 16:07

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،شیخ رشید احمدکی بولنے کی استدعا ، اجازت نہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بولنے کی اجازت نہ مل سکی جبکہ حکومتی اوراپوزیشن ارکان نے بھی شیخ رشید احمد کی استدعا پر ”نو نو“ کے نعرے لگائے ، جمعہ کو شیخ رشید احمد اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور سپیکر سے بولنے کی اجازت طلب کی لیکن سپیکر نے اس پر کوئی توجہ نہ دی تاہم حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے نو نو کے نعرے لگائے جس پر شیخ رشید احمد نے سپیکر سے کہا کہ وہ بتائیں میں کیا کروں، سپیکر نے جواب دیا انتظار کریں، ایک موقع پر جب پیپلز پارٹی کے چودھری اعتزاز احسن خطاب کررہے تھے تو شیخ رشید ایک مرتبہ پھر کھڑے ہوگئے اور سپیکرسے کہا کہ اس ساری لڑائی میں مجھے موقع دینا نہ بھولنا اس پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک مرتبہ پھر نو نو کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :