روٹھے ہو تم کو کیسے مناؤں؟شہبازشریف،پرویزرشید ،نثارکو منانے پہنچ گئے

جمعہ 5 ستمبر 2014 16:19

روٹھے ہو تم کو کیسے مناؤں؟شہبازشریف،پرویزرشید ،نثارکو منانے پہنچ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے چوتھے روز ایوان کے فلور پر صرف ایک ہی نام کی باز گشت رہی، چوہدری نثار اور چوہدری نثار، پے در پے حملوں اور تنقید نے کچھ دیر کیلئے لہجوں میں کروہٹ تو گھولی، تاہم دونوں جانب کے وزرا ء کے مداخلت نے معاملے کو بڑھنے سے بچایا۔ اعتزاز احسن اظہار خیال کے دوران متعدد بار چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے جملے مارتے رہے، تو دوسری جانب وزیراعظم چوہدری نثا ر کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے رہے۔

صبر اور برداشت جب حد سے گزرتا ہے تو پھر بولنا ہی پڑتا ہے، ایسے ہی موقع کو دیکھتے ہوئے چوہدری نثار نے اپنے اوپر ہوئے ڈرون حملوں کا جواب دینا ضروری سمجھا، تاہم معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس ہی پیر کر ملتوی کر ڈالا، جس پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایوان سے ناراض اور روٹھ کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس برخاست ہونے کے بعد وزیراعظم وزرا کے ہمراہ اعتزاز کی جانب بڑھے اور ہاتھ ملا کر گلے شکوے اور ناراضگی دور کیں۔

روٹھے میاں چوہدری نثار منہ بنا کر اپنے چیمبر نما قلعہ میں جا پہنچے، جس کے بعد حمزہ شہباز اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید روٹھے ضنم کو منانے ان کے چیمبر میں پہنچ گئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ " وزیراعظم اوروزراء کےدباؤپرآج ایوان میں بات نہیں کرسکا". انہوں نے کہا کہ " کل پریس کانفرنس میں تمام حقائق اور ریکارڈپیش کروں گا"." وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ سےنکل کرمیرےبارےمیں بات کی گئی"،" یہ پارلیمنٹ یاجمہوریت کی نہیں،ذاتی بات ہے".