بھارت میں القاعدہ کی نئی شاخ کوئی بڑا خطرہ نہیں،امریکہ

جمعہ 5 ستمبر 2014 17:19

بھارت میں القاعدہ کی نئی شاخ کوئی بڑا خطرہ نہیں،امریکہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت میں القاعدہ کی نئی شاخ کوئی بڑا خطرہ نہیں ہوگی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر کیٹلن ہائیڈن نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارتی خطے میں القاعدہ کی نئی شاخ بارے رپورٹیں دیکھی ہیں تاہم امریکہ القاعدہ کے وجود کے لئے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ القاعدہ کی نئی شاخ ہمارے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اتحادی ممالک خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارا بھر پور ساتھ دیں گے

متعلقہ عنوان :