چائنا ڈویلپمنٹ بنک کی پاکستان کے کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

جمعہ 5 ستمبر 2014 19:26

چائنا ڈویلپمنٹ بنک کی پاکستان کے کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) چائنا ڈویلپمنٹ بنک کے ایک وفد نے بنک کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی ہو کی صدارت میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چئیرمین طاہر محمود سے ملاقات کی۔ چینی بنک کے وفد نے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ۔چئیرمین ایس ای سی پی نے بینک کے وفد کونہ صرف پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا اور بینک کے بڑے منصوبوں کے لئے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کے ذریعے سرمائے کے حصول کے طریقوں سے بھی آگاہی فراہم کی۔

انھوں نے وفد کو پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کے کاروبار کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق قوائد اور قوانین پر بریفنگ بھی دی۔ چائنا ڈویلپمنٹ بنک کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی حکومت پاکستان اور چائنہ ڈویلپمنٹ بنک کا جائنٹ ونچر ہے جو کہ انفراسٹکچر اورتوانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ چائنا ڈویلپمنٹ بنک پاکستان میں ایک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کرنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے جس کے ذریعے کیپیٹل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جا سکے۔

چئیرمین ایس ای سی پی طاہر محمود نے وفد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انھوں نے کہا کہ ایس ای سی پی چین کے سرمایہ کاروں کے لئے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی بریفنگ کا انتظام بھی کر سکتا ہے تا کہ چین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کارپوریٹ انفراسٹیچر کے متعلق سوالات کا جوابات دئے جا سکیں جبکہ چین کے سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی طور پر چینی زبان میں معلوماتی کتا بچے بھی شائع کئے جا سکتے ہیں۔ بینک کے وفد نے مکمل تعاون پر ایس سی ی پی کے چئیرمین کا شکریہ ادا کیا.

متعلقہ عنوان :