لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ تین روز سے جاری، معمولات زندگی معطل ‘مال روڈسمیت شہر کے مختلف علاقے بارشوں کے پانی میں ڈوب گئے

جمعہ 5 ستمبر 2014 19:31

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ تین روز سے جاری، معمولات زندگی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ تین روز سے جاری ہے ‘بارشوں کی وجہ سے لاہور بھر میں معمولات زندگی معطل ہوکررہ گئے ہے اور مال روڈسمیت شہر کے مختلف علاقے بارشوں کے پانی میں ڈوب گئے ہیں ‘ چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سمیت مختلف واقعات میں درجنوں گھروں کے چراغ گل ہوگئے ہیں اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

لاہورمیں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 13 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء کیلیے پانچ لاکھ اور شدید زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 51 ہو گئی . پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرجتی برستی گھٹائیں تباہی، اور موت کا پیغام بن گئیں۔

لاہور میں شاہدرہ کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون دم توڑ گئی جبکہ ایک مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہورکی ضلعی حکومت ہمیشہ کی طرح ا س سال بھی برسات میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے وزیراعلی واسا حکام کے خلاف سخت کاروائی کریں اور شہریوں کے جانی ومالی نقصانات کے مقدمے واسا کی افسرشاہی کے خلاف درج کروائے جائیں -

متعلقہ عنوان :