شدید بارشیں لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند

جمعہ 5 ستمبر 2014 19:32

شدید بارشیں لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدیدبارشوں سے ایک طرف شہری شہربھرمیں پانی بھر جانے سے پریشان ہیں تو دوسری جانب اہم ترین علاقے الفلاح بلڈنگ مال روڈسمیت شہرکے متعددعلاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی جمعہ کے روزبند رہی ‘مسلسل بارشوں کی وجہ سے لیسکو کا بوسیدہ بجلی سپلائی کا نظام جواب دے گیا ہے اور مال روڈسمیت شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے-

متعلقہ عنوان :