مسلح افواج کی بہترین آپریشنل تیاریاں دشمن کیخلاف مؤثر دفاع ہیں، آرمی چیف

جمعہ 5 ستمبر 2014 22:48

مسلح افواج کی بہترین آپریشنل تیاریاں دشمن کیخلاف مؤثر دفاع ہیں، آرمی ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی بہترین آپریشنل تیاریاں دشمن کیخلاف مؤثر دفاع ہیں، اندرونی خطرات اور قدرتی آفات میں فوری رد عمل پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔آئی ايس پی آر کے مطابق چيف آف آرمی اسٹاف جنرل راحيل شريف نے ملتان کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کيا، کور کمانڈر ملتان ليفٹينٹ جنرل عابد پرويز نے آرمی چيف کا استقبال کيا۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے کور کی سطح پر آرمرڈ فارمیشن کی فیلڈ ٹریننگ کا معائنہ کیا، آرمی چیف کو آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چيف نے دورہ کے دوران ملتان انسٹی ٹيوٹ آف ميڈيکل سائنسز کا سنگ بنياد بھی رکھا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی بہترین آپریشنل تیاریاں دشمن کیخلاف مؤثردفاع ہیں، داخلی خطرات اور قدرتی آفات میں فوری رد عمل پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔آئی ايس پي آر کے مطابق فارمیشن میں آرمرڈ، آرٹلری، انفینٹری، ایئر ڈیفنس اور لائٹ کمانڈو بٹالین نے حصہ لیا، آمی چيف نے تريبتی مشقوں ميں شامل ہونے والے نوجوانوں کے عزم کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :