یوم دفاع پاکستان آج روایتی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

ہفتہ 6 ستمبر 2014 11:53

یوم دفاع پاکستان آج روایتی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج 6 ستمبر کو روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا جبکہ آج معرکہ ستمبر 1965ء میں شہید ہونے والوں کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی، ریڈیو پاکستان اس حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کرے گا، اخبارات میں خصوصی مضامین شائع کیے گئے ہیں جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔

صدر ممنون حسین نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں ملکی دفاع اور وقار کی خاطر ڈٹ جانے والے سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اندرونی وبیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے قوم کو یقین دلایا کہ موجودہ جمہوری حکومت اپنی مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :