وزیراعظم سےچوہدری نثارکی ملاقات،پریس کانفرنس پراصرار

ہفتہ 6 ستمبر 2014 13:02

وزیراعظم سےچوہدری نثارکی ملاقات،پریس کانفرنس پراصرار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدر نثار علی خان نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونے والی نونک جھوک پر گفت گو سے متعلق تبادل خیال کیا گیا. وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری نثار کو پریس کانفرنس نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ تنازعہ میں نے نہیں بلکہ چوہدری اعتزاز احسن نے شروع کیا تھا، انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں کچھ شواہد دکھانا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران چوہدری نثار اور اعتزاز احسن کی جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ خیال کیا گیا ہے، جس میں ایک دوسرے پر کرپشن اور جعل سازی میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے چوتھے روز ایوان کے فلور میں اعتزاز احسن نے اظہار خیال کے موقع پر چوہدری نثار علی خان کو آڑھے ہاتھوں لیا اور خوب دھو ڈالا۔ جس کے بعد چوہدری نثار ایوان سے روٹھ کر چلے گئے۔ س

متعلقہ عنوان :