آصف زرداری کا کراچی ، اسلام آباد کے بعد لاہورمیں سیاسی پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ

ہفتہ 6 ستمبر 2014 13:42

آصف زرداری کا کراچی ، اسلام آباد کے بعد لاہورمیں سیاسی پڑاؤ ڈالنے کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی ، اسلام آباد کے بعد اب لاہور میں سیاسی پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا اور ستمبر کے تیسرے ہفتے میں آصف علی زرداری کا لاہور بلاول ہاؤس میں سیاسی پڑاؤ ڈالنے کا تنظیم کو سگنل دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب کی پیپلز پارٹی کی قیادت کو گرین سگنل دیدیا گیا کہ آصف علی زرداری ستمبر کے تیسرے ہفتے لاہور بلاول ہاؤس میں آئینگے اور وہاں پر سیاسی پڑاؤ ڈالیں گے تاکہ پنجاب میں پارٹی کی ساکھ کو مضبوط کیا جاسکے اس موقع پر آصف علی زرداری تمام پیپلز پارٹی کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کرکے ان کے مسائل سنیں گے

متعلقہ عنوان :