پاکستان عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان مذاکرات مسلسل دوسرے دن بھی معطل

ہفتہ 6 ستمبر 2014 14:34

پاکستان عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان مذاکرات مسلسل دوسرے دن بھی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہے۔پی اے ٹی کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ”دو دن گزر گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے ہمارے مطالبات کی منظوری کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

“پی اے ٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات بدھ کے روز حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک جرگے کیاقدام کے ذریعے بحال کیے گئے تھے۔

پہلے مرحلے کے بعد سے دونوں فریقین کے درمیان کوئی براہِ راست رابطہ نہیں کیا گیا اگرچہ جمعرات کو جرگے کے اراکین نے ایک قدم بہ قدم طریقہ کار تشکیل دیا تھا، ان کا اراد ہ تھا کہ اس کے ذریعے مسئلے سے نمٹا جائیگا۔متفقہ لائحہ عمل کے تحت حکومت کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ پی اے ٹی کے مطالبات پر اپنے تحریری جواب فراہم کرے گی۔