سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں، امداد کو یقینی بنائیں گے: شہباز شریف

ہفتہ 6 ستمبر 2014 18:20

سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں، امداد کو یقینی بنائیں گے: شہباز شریف

ظفروال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر۔2014ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کو امدادی اشیاءکی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کو جلد گھروں کو واپس بھجوا دیں گے اور انہیں امدادی اشیاءکی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے سیلاب میں جاں بحق بچے کے والد کو 16 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :