طاہر القادری کا کنٹینر ڈی چوک منتقل کرنے کا فیصلہ کارکنوں کے دباؤ کے باعث واپس لے لیاگیا،کنٹینر کو یوٹرن دے کر کیبنٹ بلاک کے سامنے کھڑا کردیاگیا، کارکنوں کے پرجوش نعرے، ہم آگے بڑھنے آئے ہیں پیچھے نہیں جائینگے، کارکنان عوامی تحریک

ہفتہ 6 ستمبر 2014 19:11

طاہر القادری کا کنٹینر ڈی چوک منتقل کرنے کا فیصلہ کارکنوں کے دباؤ کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا کنٹینر ڈی چوک منتقل کرنے کا فیصلہ عین موقع پر کارکنوں کے دباؤ کے باعث واپس لے لیاگیا، کنٹینر کو یوٹرن دے کر کیبنٹ بلاک کے سامنے کھڑا کردیاگیا، کارکنوں نے پرجوش انداز میں ”مصطفوی انقلاب “ کے نعرے لگاتے ہوئے کہاہے کہ ہم آگے بڑھنے کیلئے آئے ہیں، کسی صورت پیچھے نہیں جائینگے، عمران خان کا کنٹینر ڈی چوک پرانے مقام پر پہنچا دیاگیا۔

ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کنٹینر منتقلی کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے بھی کیبنٹ بلاک کے سامنے سے شاہراہ دستور کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں ایک ہنگامی میٹنگ بھی کال کی گئی جس کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے لاؤڈسپیکرز پر دوپہر 2 بجے بعد اعلان کیاگیا کنٹینر کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کیاگیاکہ اسے یہاں سے موو کیا جائیگا تو کارکنوں نے ”انقلاب، انقلاب، مصطفوی انقلاب “ کے نعرے لگانے شروع کردیئے اور کہاکہ ہم کسی صورت پیچھے نہیں جائیں گے اور واپس ڈی چوک جانے سے انکار کردیا جس کے باعث پی اے ٹی کی انتظامیہ نے صرف کنٹینر کے رخ کو ہی کی تبدیل کرنے کیلئے شاہراہ دستور کے ایک سائیڈ کو چھوڑ کر دوسری سائیڈ پر کھڑا کردیا جوکہ کیبنٹ ڈویژن (کیبنٹ بلاک) کے بالکل سامنے ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جب ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء“ نے چند کارکنوں سے بات چیت کی تو انہوں نے پرجوش انداز میں کہاکہ ہم اس نظام کے خاتمے کیلئے یہاں آئے ہیں اب کسی صورت اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ہم آگے بڑھنے کیلئے آئے ہیں اور اپنی منزل کا حصول لے کر ہی جائینگے اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے کارکنوں کو کیبنٹ بلاک کے سامنے کا علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی لیکن کارکنوں نے سنی ان سنی کردی اور جب کنٹینر کی منتقلی کیلئے ٹرک سٹارٹ کیاگیا تو کارکنان جمع ہوگئے اور انقلابی نعرے لگانے لگ گئے۔

اس قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کا کنٹینر واپس اسی جگہ ڈی چوک (پریڈ ایونیو) پر منتقل کردیاگیاہے جہاں سے چند روز قبل تھا جس کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی اسی جانب پرامن طور پر واپس چلے گئے ہیں۔واضح رہے ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیراعظم ہاؤس جانے کا فیصلہ بھی اپنے کارکنان سے سپیکر پر آکر لیا تھا اورآگے بڑھے تھے البتہ پولیس کی مزاحمت کے باعث وہ کیبنٹ بلاک کے سامنے تک ہی محدود رہے البتہ ان کے چند سو کارکنان وزیراعظم ہاؤس کے سامنے پہنچے میں کامیاب ہوگئے جبکہ جو کارکنان کامیاب نہ ہوسکے انہوں نے ٹرک کی مدد سے پارلیمنٹ کا آہنی جنگلہ توڑ دیا تھا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے لان کو خیمہ بستی میں تبدیل کردیا تھا اور گزشتہ رات طاہر القادری کی کال پر اب انہوں نے ڈی چوک کے راؤنڈ اباؤٹ پرڈیرے دوبار ہ ڈیرے جمالئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :