تحریک انصاف کے استعفیٰ نہ دینے والے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد5ہو گئی
ہفتہ 6 ستمبر 2014 19:58
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فیصلے پر استعفیٰ نہ دینے والے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 3سے بڑھ کر 5 ہو گئی ۔ جنہوں نے آرٹیکل65سے بچنے کیلئے قانونی ماہرین کی خدمت بھی حاصل کر لی ہے۔ استعفیٰ نہ دینے والے ایک رکن قومی اسمبلی کے قریبی ذرائع نے اُردو پوائنٹ کو بتایا کہ پشاور کے حلقہ این اے4کے رکن اسمبلی گلزار خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعدسپیکر قومی اسمبلی کو علیحدہ اسمبلی نشستوں کی درخواست بھی دی ۔
ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ 3ارکان کو آرٹیکل65کی صورت میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل ہو گی اور وہ آزاد حیثیت سے ضمنی انتخاب لڑیں گے اور جیتنے کی صورت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے جب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی گلزار خان سے اُردو پوائنٹ نے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ اسمبلی میں علیحدہ نشستوں کی درخواست نہیں دی لیکن اپنی نشستیں علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جبکہ استعفیٰ نہ دینے والے ارکان اسمبلی کے تعدادکے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ناصر خٹک، مسرت بیگ، خیال زمان، قیصر جمال شامل ہیں، ان کے علاوہ کئی اور ارکان اسمبلی ہیں جو استعفے نہیں دینا چاہتے انہوں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور کور کمیٹی کے غلط فیصلے نے پارٹی کو تباہی سے دوچار کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.