Live Updates

تحریک انصاف کے مرکزی سطح پر4، خیبرپختونخوا میں5گروپ بن گئے

ہفتہ 6 ستمبر 2014 19:58

تحریک انصاف کے مرکزی سطح پر4، خیبرپختونخوا میں5گروپ بن گئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف میں گروپ بندی کی تصدیق ہو گئی ، مرکزی سطح پر 4خیبرپختونخوا میں5گروپ بن گئے۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے بات کی گئی تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اُردو پوائنٹ کو بتایا کہ پارٹی نے مرکز کی سطح پر 4اور خیبرپختونخوا میں5گروپ بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں ہاشمی گروپ ، شاہ محمود قریشی گروپ ، گلزار خان گروپ اور عمران خان گروپ وفاقی سطح پر ہے۔

اور خیبر پختونخوا میں اسد قیصر گروپ ، پرویز خٹک گروپ ، تحریک انصاف ہم خیال گروپ ، تحریک انصاف نظریاتی گروپ ا ور اعظم سواتی گروپ شامل ہے ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی اسلام آباد میں آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ پارٹی تقسیم ہو رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات