یوم دفاع ، آرمی چیف نے سارادن شمالی وزیرستان میں جوانوں اور بنوں میں آئی ڈی پیز کیساتھ گزارا ،شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کر کے چھوڑینگے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کا کر دار قابل تحسین ہے ،آئی ڈی پیز نے اپنے گھر بار چھوڑ کر بڑی قربانی دی ہے قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

ہفتہ 6 ستمبر 2014 21:13

یوم دفاع ، آرمی چیف نے سارادن شمالی وزیرستان میں جوانوں اور بنوں میں ..

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کر کے چھوڑینگے  آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کا کر دار قابل تحسین ہے  آئی ڈی پیز نے اپنے گھر بار چھوڑ کر بڑی قربانی دی ہے قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف میرعلی کے دورے کے بعد بنوں پہنچے جہاں انہوں نے بکاخیل میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں(آئی ڈی پیز) کو جلد اپنے گھروں کو واپسی کی اجازت دے دیں گے۔راحیل شریف نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز نے اپنے گھر بار چھوڑ کر بڑی قربانی دی ہے اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئی ڈی پیز کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ آئی ڈی پیز کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ قبائلی جلد ہی اپنے علاقوں میں واپس جائیں گے جہاں قبائلی میزبان اور وہ ان کے مہمان بنیں گے۔ اس سے قبل جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کیساتھ یوم دفاع پاکستان منانے کیلئے پہنچے۔ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ہفتے کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی پہنچے جہاں ہفتہ کا دن شمالی وزیرستان میں فوجی دستوں کے ہمراہ گزارااس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرکے چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ضربِ عضب میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔