کراچی : علامہ علی اکبرکمیلی کا قتل، تحقیقاتی ٹیم تشکیل

اتوار 7 ستمبر 2014 12:34

کراچی : علامہ علی اکبرکمیلی کا قتل، تحقیقاتی ٹیم تشکیل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) علامہ علی اکبر کمیلی کے قتل کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم قائم کردی گئی ۔ جو چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے علی اکبر کمیلی کے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔ایس ایس پی، ایس پی ایس آئی یو اور سی آئی ڈی کے افسران شامل ہوں گے۔ کمیٹی چوبیس گھنٹے میں رپورٹ حکام کو پیش کرے گی۔ایس ایچ او عزیزآباد حسیب قریشی کومعطل کرکے تنزلی بھی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :