جاپانی ٹینس سٹار کی نشیکو وری یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جاکووچ کو شکست دے کر تاریخی اپ سیٹ کر دیا،کی نشیکوری ینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بن گئے ،فائنل میں مقابلہ مارن سیلک سے ہوگا ،دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی کو شکست دینا ایک حیرت انگیز احساس ہے ، نشیکوری کی گفتگو

اتوار 7 ستمبر 2014 13:01

جاپانی ٹینس سٹار کی نشیکو وری یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں سربیا کے ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) جاپان کے ٹینس کھلاڑی کی نشیکوری نے نیویارک میں جاری یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جاکووچ کو شکست دے کر تاریخی اپ سیٹ کر دیا۔وہ گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بن گئے ہیں۔یو ایس اوپن کے فائنل میں کی نشیکوری کا مقابلہ اب کروئشیا کے مارن سیلک سے ہوگا۔

مارن سیلک نے اس سے قبل سوئٹزر لینڈ کے روجر فیڈررکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر یوایس اوپن میں ایک بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

کی نشیکوری نے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی جاکووچ کو شکست دے کر ٹینس کے شائقین کو ششدر کردیا اور وہ کسی بھی گرینڈ سلیم کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے جاپانی بن گئے۔انھوں نے جاکووچ کو 4-6، 6-1، 6-7 اور 3-6 سے شکست دی۔

پیر کو ہونے والے فائنل میں ان کے مدِمقابل کروئشیا کے مارن سیلک ہوں گے جنھوں نے روجر فیڈرر کو پہلے سیمی فائنل میں 3-6، 4-6، 4-6 کے فرق سے ہرایا تھا۔24 سالہ نشیکوری نے دوسرے سیٹ میں ناکامی کے بعد قابل ذکر واپسی کی اور اپنی زندگی کی سب سے بڑی جیت حاصل کی۔میچ کے بعد نشیکوری نے کہا کہ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی کو شکست دینا ایک حیرت انگیز احساس ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ جاپان میں بڑی خبر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :